۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات سے دونوں ممالک کی عوام میں اچھے تعلقات میں مزید اضافہ ہو گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما اور ممتاز مذہبی سکالر علامہ اشفاق وحیدی نے سعودی اور ایران کے سفارتی تعلقات پر اپنے خصوصی بیان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات سے اتحاد وحدت کو فروغ ملے گا۔ ایران نے ہمیشہ اسلام کی سر بلندی اور خطے میں مثبت رول ادا کیا۔

انہوں نے کہا: یہ عمل خوش آئند ہے۔ دور حاضر میں ایسے اقدامات کی ضرورت ہے۔ آج اسلام دشمن قوتیں عالم اسلام کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہی ہیں وہ ناکام و نامراد ہوں گی۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا: امید ہے کہ سعودی اور ایران مل کر اسرائیل کے خلاف آواز بلند کریں گے جس سے اسرائیلی دہشت گردی میں کمی واقع ہو گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .